ETV Bharat / international

آسٹریلیا کے وزیر پیٹر ڈٹن کورونا وائرس سے متاثر - australian-minister Peter Dutton tests positive for Covid-19

آسٹریلیائی وزیر پیٹر ڈٹن مہلک کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

australian-minister  Peter Dutton tests positive for Covid-19
آسٹریلیا کے وزیر پیٹر ڈٹن کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 6:19 PM IST

امریکہ سے واپسی کے کچھ دن بعد، جہاں انہوں نے ایوانکا ٹرمپ اور امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار سے ملاقات کی تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی میں بیٹھے آسٹریلیائی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ وہ بخار اور گلے کی تکلیف سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے فوری طور پر کوئینز لینڈ کے محکمہ صحت سے رابطہ کیا اور جانچ کے بعد انہیں کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کوئینز لینڈ ہیلتھ کی پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے، اس لیےوہ ان کے مشورے پر عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور جلد ہی اس پر تازہ جانکاری فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ پورے آسٹریلیا میں اب 196 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک میں اس مرض کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں مزید لاکھوں افراد اس وائرس کا شکار ہوجائیں گے۔

امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کوئینز لینڈ میں زیر علاج ہیں۔

وزیر ڈٹن 5 مارچ کو فائیو آئی انٹلیجنس اتحاد- آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے سلامتی سے ملاقات کے لئے امریکہ کا سفر کیا تھا۔

آسٹریلیائی میڈیا میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ، ڈٹن نے گذشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں آسٹریلیائی سفارت خانے کی پوسٹ کردہ تصویر کے مطابق، ڈٹن کو ایوانکا کے قریب کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا واپس آئے۔

منگل کے روز، وہ سڈنی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے اور برسبین سے سڈنی جانے والے تجارتی طیارے میں سفر کیا۔

ڈٹن اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی شناخت کورونا وائرس سے متاثرہ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ سیاسی شخصیات میں سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ان کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے وائرس سے متاثر سے ہونے کے بعد آئسولیشن وارڈ میں زندگی کے لمحات گزار رہی ہیں۔

وہیں برطانوی وزیر صحت اور کنزرویٹو رکن قومی اسمبلی نادین ڈوریوں میں بھی کورون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وائرس نے 116 ممالک اور خطوں میں 4،925 افراد کی جانیں لی ہیں اور 131،500 افراد کو متاثر کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز کووڈ -19 پھیلنے کو "وبائی بیماری" کے طور پر پیش کیا اور اس کے "پھیلاؤ ، شدت اور غیر فعال ہونے" کے "خطرناک سطح" پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:کووڈ-19 کے علاج کے لیے ویکسین کی ایجاد کب ہوگی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.