ETV Bharat / international

Putin and Biden Hold Talks For Nearly an Hour: پوتن اور بائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت - روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے بات چیت

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی و روسی صدور کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر روس اور مغرب میں تناؤ کے سفارتی حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔Putin and Biden Hold Talks For Nearly an Hour

پوتن اور بائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 1:18 PM IST

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن نے سال کے آخر میں ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے روس کی حالیہ سکیورٹی تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 7 دسمبر کو اپنی آخری مشاورت کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں قانونی ضمانتوں کی فراہمی پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا مقصد روس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘

اس دوران پوتن نے روس اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی معاہدے اور روس اورناٹو کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں بات کی۔

پوٹن اور بائیڈن نے سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ روس اور امریکہ کے درمیان آئندہ سیکورٹی مذاکرات تین فارمیٹ میں منعقد ہوں گے۔

مذاکرات کا پہلا دور 9-10 جنوری کو جنیوا میں ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 12 جنوری کو بروسیلز میں اور تیسرا مرحلہ 13 جنوری کو یوروپ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بائیڈن نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ مل کر یوروپ سمیت دنیا بھر میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ امریکہ یوکرین میں جارحانہ ہتھیار تعینات نہیں کرے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.