امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 64 لاکھ سےزیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جانچ ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1,92,936 پہنچ گئی ہے.
جب کہ متاثرین کی تعداد 64 لاکھ کو پار کر کے 64,42,557 ہوگئی ہے۔
امریکہ کا نیویارک ،نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے بری طرح متاثر ہے۔
اکیلے نیویارک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33,019 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نیوجرسی میں اب تک 16,023 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
کیلی فورنیا میں کووڈ -19 سے اب تک 14,228لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 14,201 لوگ اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ -19 سے 12,502 لوگوں کی جان گئی ہے۔
اس کے علاوہ میساچوسیٹس،الینائس اور پنسیلوینیا جیسے صوبے بھی کووڈ -19 کا انفیکشن جھیل رہے ہیں۔
ان صوبوں میں کورونا سے سات ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔