ETV Bharat / international

ارجنٹینا کا موڈیرنا ویکسین کی دو کروڑ ڈوز خریدنے کا فیصلہ - Argentina decides to buy 20 million doses of Moderna Vaccine

ارجنٹینا نے کورونا سے بچاؤ کے لیے موڈیرنا ویکسین کی دو کروڑ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارجنٹینا کا موڈیرنا ویکسین کی دو کروڑ ڈوز خریدنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 2:21 PM IST

لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے موڈیرنا ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں خریدے گا اور اس معاہدے کے تحت پہلی کھیپ اگلے سال تک سپلائی متوقع ہے۔

ارجنٹینا کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین کی مقدار کی خریداری کے لئے موڈیرنا کے ساتھ ایک ایم او او پر دستخط کیا ہے۔ ویکسین کی سپلائی 2022 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

ارجنٹائن پہلا ملک ہے جس نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کے استعمال کو منظوری دی۔ اس کے علاوہ یہاں آسٹرا زینیکا اور سونوفارم ویکسین بھی لگائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 37,154 نئے کیسز درج

ابھی تک ارجنٹینا میں ایک اعشاریہ نو کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 50 لاکھ سے زائد افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.