فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ارجنٹینا کے ڈی ایگو ماراڈونا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ملک میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
ماراڈونا کا بدھ کے روز گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے اپنے ملک کے اس عظیم فٹ بالر کی موت پر سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ماراڈونا کی موت پر کھیل کی دنیا میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔
برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے بھی ماراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پیلے نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’یقیناً ہم ایک دن جنت میں ایک ساتھ فٹبال کک ماریں گے‘۔
واضح رہے کہ ڈی ایگو مارا ڈونا کا ان کے گھر پر ہی دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ دو ہفتہ قبل ہی ماراڈونا کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں ان کے دماغ میں خون جمنے کی سرجری کی گئی تھی۔