ارجنٹائن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 7،513 نئے معاملات کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 228195 ہوگئی۔
جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت صحت نے بتایا 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 7،147 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 127 کورونا سے بھی متاثرین کی موت ہوگئی ہے'۔
وزارت نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا 'ملک میں جمعرات کے دن 7،147 نئے معاملات کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 228،195 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 127 افراد کی موت کے بعد مرنے والے لوگوں کی تعداد بھی بڑھ کر 4،251 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
سری لنکا: پارلیمانی انتخابات میں راج پکشے کی پارٹی کی شاندار جیت
وہیں اگر کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کے بارے میں بات کی جائے تو دنیا بھر میں کووڈ-19 سے اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 86 ہزار 629 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 7 لاکھ 12 ہزار 334 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔