امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھریپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی پلیسینٹا سے اسٹیم سیل حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیم سیل تھریپی کا تجربہ کورونا سے نبرد آزما چھیاسی مریضوں پر کیا جائے گا۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے نئی دریافت میں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 'اس بارے میں تحقیقات ابوظہبی کے اسٹیم سیل سینٹر میں کی جارہی ہیں۔ نئے طریقہ علاج سے 73 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔