امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دی۔
وزارت نے کہا کہ اینٹونی بلنکن اور ڈومینک راب نےافغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کے روز کہا ’’وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے مسئلے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے گفت وشنید کی ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
- Taliban begin unprecedented talks: طالبان کمانڈر کی سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات
- اشرف غنی کو یو اے ای میں ملی پناہ
انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے افغانستان سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں تقریبا 4500 امریکی فوجی اب بھی کابل ہوائی اڈے پر لوگوں کو وہاں سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ راب نے بدھ کے روز کہا کہ برطانیہ افغانستان کے معاملے پر ایک بین الاقوامی گروپ بنانے کی کوشش کرے گا۔
یو این آئی