اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پیرس موسمیاتی معاہدے میں واپسی کے ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شامل ہونے کے امریکی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا، ماحولیاتی ایمرجنسی، امن، سیکیورٹی اور بڑھتے ہوئے اہم عالمی چیلنجوں کے بارے میں امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان اہم اور مستحکم شراکت داری کی تعریف کی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ: ٹیکساس میں 130 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، 6 افراد ہلاک
سیکریٹری جنرل نے 'پیرس معاہدے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے امریکہ کا خیرمقدم کیا'۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ مسٹر گوٹیرس اور بلنکن نے فون کے ذریعے سیاسی عمل کے تئیں اپنے عزم کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وبا سے لڑنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اس دوران یمن کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی