ETV Bharat / international

سی اے اے کے خلاف مظاہرین پر تشدد نہ کیا جائے'

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 12:10 PM IST

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ہندوستان میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے حوالے سے ہورہی پیش رفت پر نطر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد سے باز رہیں ، اور حکام "پرامن ا حتجاج کے حق کی حفاظت اور ان کا احترام کریں"۔

سی اے اے کے خلاف مظاہرے ، مظاہرین پر امن احتجاج کریں اور  تشدد سے باز رہیں۔ امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے پیر کو اے این آئی کو بتایا ، "ہم شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے پیشرفتوں کی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم مظاہرین سے بھی تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت مساوی سلوک ہماری دو جمہوریتوں کے بنیادی اصول ہیں" ، ریاستہائے متحدہ نے کہا ، "امریکہ ہندوستان سے آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید کرتا ہے۔ "

شہریت (ترمیمی) ایکٹ کو لے کر ملک کے متعدد حصوں میں مظاہرے ہوئے ہیں ، جسے پارلیمنٹ نے حالیہ اختتامی سردیوں کے اجلاس میں منظور کیا تھا۔

ترمیم شدہ شہریت ایکٹ پر ہونے والے احتجاج کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

سی اے اے ہندو ، سکھ ، بودھ ، جین ، پارسی اور مسیحی برادری کو شہریت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے جنہیں پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.