ETV Bharat / international

چین اور بھارت کے مابین عدم اعتماد عروج پر: امریکی ایڈمرل - etv bharat urdu

ایک رکنِ پارلیمنٹ کے تحریری سوالات کے جواب میں امریکی ایڈمرل نے کہا کہ پاکستان کے گوادر اور سری لنکا کے ہمبنٹوٹا میں چین کا مؤقف بھی بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے اور یہی صورتحال بحر الکاہل میں بھی ہے۔

american admiral
american admiral
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 12:12 PM IST

ایک اعلیٰ امریکی ایڈمرل نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان فوجی تعلقات کافی بہترین ہوئے ہیں لیکن بھارت اور چین کے مابین عدم اعتماد کی فضا اپنے عروج پر ہے۔ ایڈمرل نے الزام لگایا کہ چین کی دھوکہ دہی کی کارروائی اور بحر ہند میں شفافیت کی کمی نے وہاں استحکام اور سلامتی کو خطرہ لاحق کردیا ہے۔

ایڈمرل جان سی ایکیولینو نے چین کے ساتھ ایک ماہ طویل تعطل میں اپنی شمالی سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے بھارت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

منگل کو پارلیمنٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ میں کمانڈر کے عہدے کے لئے اپنے نام کی تصدیق کے لئے ہونے والی سماعت کے دوران ایڈمرل ایکیولینو نے کہا کہ "بھارت اور چین کے مابین عدم اعتماد کی فضا اپنے عروج پر ہے۔" لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تصادم کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات خراب ہوگئے ہیں اور بھارت 'ون بیلٹ ون روڈ' اقدام کے تحت چین کی سرگرمیوں پر انتہائی شکوک و شبہات کا شکار ہے۔

ممبران پارلیمنٹ کے تحریری سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گوادر اور سری لنکا کے ہمبنٹوٹا میں چین کا مؤقف بھی بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے اور یہی صورتحال بحر الکاہل میں بھی ہے۔

بحر ہند میں پی آر سی کی دھوکہ دہی والی کاروائی اور شفافیت میں کمی نے وہاں استحکام اور سکیورٹی کے لئے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ دیب فیچر کی جانب سے بھارتی سرحد پر چین کی کاروائی اور بھارت امریکہ تعاون کے مستقبل کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایڈمرل اکیولینو نے اپنی شمالی سرحد کے تحفظ کے لئے بھارت کے ذریعہ کئے گئے اقدام کی تعریب کی۔

ایڈمرل نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے مابین فوجی تعلقات اب تک کے بہترین سطح پر ہیں اور یہ کہ امریکہ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون، مشقوں، اعلیٰ سطح کے مشترکہ آپریشنز اور اعلیٰ سطح پر تعاون کے معاملات میں مستقل طور پر اضافہ کررہا ہے۔

چین کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں نے ان خطرات کی نشاندہی کی ہے جو چین کی جانب سے بھارت سمیت تمام ممالک کے لئے پیدا ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.