ریسرچ یونیورسٹی جانس ہاپکنز کے مطابق یہ جان لیوا وائرس آہستہ آہستہ خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ابھی تک اس کے شکار 593 افراد کو صحت مند ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
امریکہ میں یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ یہاں بدھ تک کورونا وائرس سے 942 افراد ہلاک ہو چکے تھے جبکہ 65ہزار778 لوگ اس متاثر تھے۔
قابل غور ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 21ہزار116 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 4 لاکھ65ہزار163 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔