ETV Bharat / international

امریکہ میں ہرروز کورونا کے ایک لاکھ نئے کیسز آسکتے ہیں: فاؤچی - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور متعدی امراض

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ 'لوگ بغیر ماسک پہنے اور جسمانی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔'

امریکہ میں ہرروز کورونا کے ایک لاکھ نئے کیسز آسکتے ہیں: فاؤچی

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:52 PM IST

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ 'اگر امریکہ میں ماسک پہننے اور معاشرتی دوری جیسے دیگر قوانین کی سختی سے پابندی نہیں کی جاتی ہے تو امریکہ میں ہر روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ نئے کیسز ہوسکتے ہیں۔'

امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے منگل کے روز کہا 'اس وقت ہمارے ملک میں ہر روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 40 ہزار نئے کیسز آرہے ہیں۔ اگر یہ تعداد روزانہ ایک لاکھ تک پہنچ جاتی ہے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے میں بہت متفکر ہوں۔'

امریکہ میں ہرروز کورونا کے ایک لاکھ نئے کیسز آسکتے ہیں: فاؤچی
امریکہ میں ہرروز کورونا کے ایک لاکھ نئے کیسز آسکتے ہیں: فاؤچی

ٹیلی ویژن سے حاصل کی گئی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ 'لوگ بغیر ماسک پہنے اور جسمانی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنیں اور معاشرتی دوری جیسے ضابطوں پر عمل کریں۔ ایسا کرنے سے ہم گھر سے نکلنے کے بعد بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔'

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک 26 لاکھ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے امریکہ میں 1.27 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔'

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 'امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1،27،286 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ کو عبور کرکے 26،28،091 کرچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.