ETV Bharat / international

'ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کا جو بائیڈن کا اشارہ' - جامع منصوبہ بندی

امریکہ کے اگلے صدر جوبائیڈن نے نیویارک ٹائمس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت کار میں اگر ایران ایٹیمی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کو تیار ہوتا ہے تو امریکہ دوبارہ مشترکہ جامع منصوبہ بندی (جے سی پی او اے) میں شامل ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کافی وقت پہلے خود کو اس معاہدے سے علاحدہ کر لیا تھا۔

America can Talk of resuming the nuclear deal with Iran
'ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کی بات'
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:46 PM IST

صدارتی انتخابی تشہیر کی مہم کے دوران امریکی نومنتخب جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کی بات کی تھی۔ بائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس کے لیے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔

وہیں ایران نے کہا ہے کہ' امریکہ کو آگے کی بات چیت سے قبل اپنے بین الاقوامی وعدوں پر واپس لوٹنا چاہیے'۔

بائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔
بائیڈن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات پر قائم رہیں گے تو انہوں نے کہاکہ ’یہ مشکل ہے لیکن کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

نیتن یاہو نے بحرین کے وزیر صنعت سے ملاقات کی

بائیڈن کے مطابق اگر ایران ایٹم بم بنا لیتا ہے تو سعودی عرب، ترکی، مصر اور دیگر ممالک پر ایٹیمی ہتھیار حاصل کرنے کا شدید دباؤ قائم ہو جائے گا۔ ایران نے 2015 میں امریکہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ کے ساتھ جے سی پی او اے پر دستخط کیے تھے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو واپس لے لے گا اور پابندیوں پر راحت کے عوض اپنے یورونیم ذخیرے میں بھی کافی کمی کرے گا تاہم 2018 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تھا اور اس کے بعد یہ معاہدہ کالعدم سمجھا جانے لگا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.