ETV Bharat / international

امریکہ نے اپنے شہریوں کو میانمار نہ جانے کا مشورہ دیا

امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ فوجی بغاوت اور کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پیش نظر میانمار جانے سے گریز کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ ایڈوائزری جاری کی۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 5:00 PM IST

امریکہ نے اپنے شہریوں کو میانمار نہ جانے کا مشورہ دیا
امریکہ نے اپنے شہریوں کو میانمار نہ جانے کا مشورہ دیا

محکمہ خارجہ نے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ "محکمہ خارجہ نے 12 فروری 2021 کو امریکی شہریوں کو میانمار کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔"

محکمہ نے بتایا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے میانمار میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

محکمہ نے میانمار میں سیاسی اتھل پتھل سے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میانمار کی فوج نے منتخب اہلکاروں کو حراست میں لے کر انہیں معزول کردیا ہے۔ میانمار میں فوجی حکمرانی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے پارلیمنٹ کے منتخب اراکین کو معزول اور گرفتار کرلیا۔ فوج نے ایک سال کے لئے ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے اور اس کے بعد انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.