عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست البامہ میں اسقاط حمل سے متعلق امریکہ بھر کے سخت قوانین نافذ ہونے والے ہیں۔
ریاست کی سینیٹ سے منظور ہونے والے بل کے تحت جنسی زیادتی یا غیر ازدوجی تعلقات کی وجہ سے ٹھہرنے والے حمل کو بھی ضائع نہیں کرایا جا سکے گا اور ایسا کرانے والوں کو سزا کا سامنا ہوگا۔
اس قانون کے تحت اسقاط حمل میں مدد کرنے والے ڈاکٹر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے،۔سینیٹ کی منظوری کے بعد اس قانون پر ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے البامہ کے گورنر کے دستخط ہونے کا انتظار ہے، جس کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی دیگر ریاستوں میں غیر ازدواجی تعلقات یا جنسی زیادتی کے باعث ٹھہرنے والے حمل کو ضائع کرانے کی بعض شرائط اور احتیاط کے ساتھ اجازت ہے، تاہم پہلی مرتبہ کسی امریکی ریاست نے اسقاط حمل کے اتنے سخت قوانین متعارف کرائے ہیں۔