ETV Bharat / international

افغان صدر اشرف غنی اہم دورے پر امریکہ پہنچے

دو روزہ دورے میں افغان صدر اشرف غنی صدر بائیڈن اور دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کا ایجنڈہ سر فہرست ہوگا۔

Afghan President
Afghan President
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 10:46 PM IST

امریکی فوج سمیت نیٹو افواج کے انخلا کا عمل اور طالبان کے مسلسل قبضوں کی خبر کے درمیان افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اہم ترین دورے پر صدر غنی کے ساتھ پہلے نائب صدر امراللہ صالح، قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود ہیں۔

دو روزہ دورے میں افغان صدر اشرف غنی صدر بائیڈن، دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کا ایجنڈہ سر فہرست ہوگا۔

گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر بائیڈن 25 جون 2021 کو وائٹ ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دورے سے امریکہ اور افغانستان کے درمیان پائیدار شراکت کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانی صدر نے طالبان پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا

واضح رہے کہ یہ دورہ اس وقت کیا جارہا ہے جب جب امریکی اور اتحادی افواج افغانستان سے انخلا کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آچکی ہے، پچھلے دو ماہ کے دوران طالبان نے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.