پیرو کے وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں لاپتہ ہوئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور اس میں سوار سبھی سات افراد مارے گئے۔
وزارت نے کہا ہمیں بگوؤ صوبے میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کی تلاش مہم کی اجازت ملی تھی۔ اس حادثے میں چار ہیلی کاپٹر پائلٹ اور تین مسافر مارے گئے ہیں۔
انسانی مشن پر نکلا ایم آئی۔ 17 ہیلی کاپٹر منگل کے روز لاپتہ ہوگیا تھا۔ 2.5 گھنٹے تک ریڈیو رابطہ نہ ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کو لاپتہ اعلان کردیا گیا۔
پیرو فضائیہ نے متاثرہ کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کی اور واقعہ کے اسباب کی جانچ شروع کردی ہے۔