ETV Bharat / international

امریکہ: ٹیکساس میں 130 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، 6 افراد ہلاک - 6 killed in road accident

ٹیکساس کے فورٹورتھ کے قریب انٹراسٹیٹ 35 پر ہونے والے حادثے کے دوران کئی گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر ہو گئی

Texas interstate
Texas interstate
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 12:39 PM IST

امیریکی شہر ٹیکساس میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں 130 سے زیادہ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امیرکہ کے کچھ حصوں میں بھاری برفباری اور برفیلے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر برف کی چادر بچھ کئی ہے، جسے اس حادثے کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

امریکہ: ٹیکساس میں 130 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، 6 افراد ہلاک

ٹیکساس کے فورٹورتھ کے قریب انٹراسٹیٹ 35 پر ہونے والے حادثے کے دوران کئی گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر ہو گئی اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فورٹ ورتھ فائر چیف جم ڈیوس نے کہا کہ "بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے اور انھیں کامیابی سے نکالنے کے لئے ہائیڈرولک ریسکیو آلات کے استعمال کی ضرورت پڑی۔"

اس علاقے کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے میڈ اسٹار کے ترجمان ماٹ زاواڈاسکائی نے بتایا کہ حادثے کے مقام سے ایمبولینس کے ذریعہ 65 افراد کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں، ان میں سے 36 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے جن کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لوگوں کا جائے وقوعہ پر ہی علاج کیا گیا اور انہیں گھر جانے دیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ عہیدیدار کے مطابق بہت سے اسپتال اور ہنگامی کارکن کام کے لئے جارہے تھے لہذا حادثے میں متاثر افراد میں سے کچھ پولیس افسران سمیت ہیلتھ کیئر ورکرز اور ایمرجنسی کارکن شامل ہیں۔

زاواڈاسکائی نے کہا کہ "ہم نے بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جو اس حادثے کا شکار ہوئے، جو جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے، جن کے پاس اسپتال کے شناختی کارڈ تھے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.