برازیل کے صوبے میناس گیرائس کی فرناس جھیل میں چار کشتیوں پر کئی بڑی چٹانوں کے گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 32 افراد زخمی Six Killed, 32 injured Cliff Collapses On Boats In Brazil ہو گئے ہیں جب کہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر پیش آنے والے واقعے کی نامعلوم وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
صوبے میناس گیرائس کے دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے سے تقریباً 300 کلومیٹر دور کیپٹولیو شہر کے قریب واقع فرناس نامی جھیل میں چاروں طرف سے چٹانیں گر ی ہیں۔ چٹانیں چار کشتیوں پر گریں ۔ اس وقت کشتیوں میں سیاح سوارتھے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں دریا کے پانی کے اوپر زہریلا جھاگ
ہفتے کی صبح علاقے میں شدید بارش ہوئی ہے۔ بعض ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ وادی میں ایک آبشار کی وجہ سے چٹانیں گری ہیں۔
یو این آئی