ETV Bharat / international

Coronavirus in South Korea: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 5850 نئے کیسز

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 3:26 PM IST

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 74 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6452 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 0.91 فیصد ہے۔

Coronavirus in South Korea
Coronavirus in South Korea

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس (Coronavirus in South Korea) کے مزید 5,805 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 7,05,905 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع جنوبی کوریا کے محکمہ صحت (South Korean Department of Health) نے دی۔

منگل کی رات تک ملک کے دارالحکومت سیول میں وائرس کے 1125 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ صوبہ گیانگی میں 2116 اور انچیون میں 401 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ غیر دارالحکومت میں وائرس کے 1789 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل مقامی پھیلاؤ کا 32.9 فیصد ہے۔

وائرس کے نئے کیسز کے علاوہ 374 کیسز بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ہیں جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے کیسز کی تعداد 22304 ہوگئی ہے۔ وائرس کی وجہ سے 532 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا: نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ سامنے آیا

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 74 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6452 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 0.91 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.