امریکہ میں یہ وبا تشویشناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 2.99 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 798 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،99،20،024 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اب تک کووڈ ۔19 سے کیلیفورنیا میں 57،748 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح نیو یارک میں 49،462 ، ٹیکساس میں 47،527 ، فلوریڈا میں 32،823 ، نیو جرسی میں24،242 افراد اس جان لیوا وبا کا شکار بن چکے ہیں۔ جارجیا میں 18،588 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ مشی گن میں 16،932 اور میساچوسیٹس میں 16،915 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔