امریکی ملک کولمبیا کے شہر ککٹا میں واقع ایک فوجی کیمپ میں کار بم دھماکے سے کم از کم 35 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ زخمی فوجیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا اوپینین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ایوان ڈوک نے وزیر دفاع ڈیاگو مولانو کو ککٹا میں فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کی ذاتی طور پر جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
(یو این آئی)