برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ - 19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3163 افراد کی موت ہوچکی ہے، جس سے مجموعی اموات کی تعداد تقریبا چار لاکھ یعنی 398185 ہوگئی ہے جو امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اس مدت میں کورونا وائرس کے 79،726 نئے متاثرین کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14521289 ہوگئی ہے۔
لاطینی امریکی ملک میں عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد اپریل میں کورونا وائرس کے نتیجے میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ رواں مہینے میں اس وباء سے تقریبا 70000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ مارچ میں یہ تعداد 66000 تھی۔
(یو این آئی)