ارجنٹینا کی پولیس نے سابق صدر موریاسیو میکری کی مدت کار کے دوران رہنماؤں اور صحافیوں کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کرنے کے معاملے میں 22 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
مقامی اخبار لا ناسیون نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل مئی میں ارجنٹینا کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے میکری کی مدت کار کے دوران سینکڑوں رہنماؤں، صحافیوں، تاجروں اور ثقافتی شخصیات کی جاسوسی کرانے کے معاملے میں ان کے رول کی جانچ شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے لوگوں میں ارجنٹینا کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے ایف آئی) کے سابق ملازمین کے علاوہ صدر کی سابق افسر سجانا مارٹیننگو بھی شامل ہیں۔