فزکس میں 2020 کا نوبل انعام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انعام کا آدھا حصہ روجر پینروز کو " اس بات کی دریافت کے لیے دیا گیا ہے کہ بلیک ہول کی تشکیل نظریہء نسبت (تھیوری آف رلیٹیوٹی) کی ایک مضبوط پیش گوئی ہے۔
وہیں، انعام کے دوسرا آدھا حصہ مشترکہ طور پر رین ہارڈ جنزیل اور انڈریا گیز کو دیا گیا ہے جنہوں نے ہماری کہکشاں کے مرکز میں ایک بہت عظیم ٹھوس ٹکڑے یا چیز کی دریافت کی تھی۔
کمسٹری میں 2020کا نوبل انعام ایمانوئل کارپینٹر اور جینیفر اے ڈوڈنا کو مشترکہ طور پر جینوم ایڈیٹنگ کا طریقہ کار تیار کرنے کے لئے دیا گیا۔
طب کا نوبل انعام ہیپاٹایٹس سی کا باعث بننے والے وائرس کی دریافت کے لیے ہاروی آلٹر، مائیکل ہاؤٹن اور چارلس رائس کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
ادب میں 2020 کا نوبل انعام شاعر لوئس گلک کو ان کی سحر انگیز شاعری کے لیے دیا گیا ہے جو انسان کے وجود کو آفاقی بنا دیتی ہے۔
مزید پڑھیں:
کورونا ویکسین ایک طبی معجزہ: مائک پینس
وہیں، امن کے لیے 2020کا نوبل انعام ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کو تناعات سے متاثرہ علاقوں میں بھوگ سے نمٹنے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال ہونے سے روکنے اور بحالیء امن کی کوششوں کے لیے دیا گیاہے۔