ETV Bharat / international

پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 ہلاک، 50 لاپتہ - etv bharat urdu

بچے ہوئے مسافروں میں سے ایک نے صحافیوں سے کہا کہ ٹکر ہونے سے قبل اس نے ایک کشتی کو اپنے جہاز کی جانب آنے کی بات سنی تھی۔ ٹکر کے وقت کئی مسافر سورہے تھے۔

20 killed, 50 missing in motorboat and ship crash in peru

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 4:24 PM IST

پیرو کے لوریٹو کے امیزونین علاقے میں ہوالگا ندی میں ایک موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر کے سبب 20 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے اور 50 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

آر پی پی ریڈیو اسٹیشن نے اس کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ گھنے کہرے کے سبب پیش آیا، جب ایک موٹر بوٹ نے ایک مسافر جہاز کو ٹکر ماردی۔ اس وقت جہاز پر تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔

بچے ہوئے مسافروں میں سے ایک نے صحافیوں سے کہا کہ ٹکر ہونے سے قبل اس نے ایک کشتی کو اپنے جہاز کی جانب آنے کی بات سنی تھی۔ ٹکر کے وقت کئی مسافر سورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرو: زرعی قانون کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپ میں دو مظاہرین ہلاک

بحریہ کی ایک ٹیم متاثرین کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلارہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.