ETV Bharat / international

وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل میں دو ہند نژاد امریکی بھی شامل - بائیڈن۔ ہیرس ٹراسیشن ٹیم

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے اضافی اراکین کا اعلان کرتے ہوئے دو بھارتی نژاد امریکی اراکین ترون چھابرا اور سومونا گوہا کو نامزد کیا ہے۔

2 Indian-Americans named in White House National Security Council
وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل میں دو ہند نژاد امریکی بھی شامل
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 11:38 AM IST

بائیڈن۔ ہیرس ٹراسیشن ٹیم کے ایک اعلان کے مطابق ، بھارتی نژاد امریکی سبرینہ ​​سنگھ وائٹ ہاؤس میں نائب صدر کی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے اضافی اراکین کا اعلان کرتے ہوئے دو بھارتی نژاد امریکی اراکین ترون چھابرا اور سومونا گوہا کو نامزد کیا ہے۔

سومونا گوہا کو ساؤتھ ایشیاء کے سینئر ڈائریکٹر اور ترون چھابرا کو بائیڈن انتظامیہ کے این ایس سی کے سینئر ڈائریکٹر برائے ٹکنالوجی اور قومی سلامتی کے لیے نامزد کیا گیا۔

گوہا نے بائیڈن ہیرس مہم میں جنوبی ایشیاء کی خارجہ پالیسی کے ورکنگ گروپ کے شریک صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور محکمہ خارجہ کی ایک ایجنسی کی جائزہ لینے والی ٹیم میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ البرائٹ اسٹون برج گروپ کی سینئر نائب صدر بھی ہیں اور وہ جان ہاپکنز اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

اس سے قبل وہ امریکی محکمہ خارجہ میں بطور فارن سروس افسر اور بعد میں سکریٹری آف اسٹیٹ کے پالیسی پلاننگ عملے میں خدمات انجام دے رہی تھیں جہاں انہوں نے جنوبی ایشیاء پر توجہ دی۔

وہ بائیڈن کے قومی سلامتی کے امور کے لئے خصوصی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرتی تھیں جب وہ اوباما - بائیڈن انتظامیہ کے دوران نائب صدر تھے۔

اس سے قبل وہ بروکنگس انسٹی ٹیوشن میں بین الاقوامی آرڈر اینڈ اسٹریٹجی کے پروجیکٹ کے ساتھ فیلو اور یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کے پیری ورلڈ ہاؤس میں وزٹنگ فیلو تھے۔

ترون چھابرا نے اوباما بائیڈن انتظامیہ کے دوران اسٹریٹجک پلاننگ کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر برائے انسانی حقوق اور قومی سلامتی کے امور کے طور پر قومی سلامتی کونسل کے عملے میں خدمات انجام دیں اور پینٹاگون میں سیکریٹری دفاع کے اسپیچریٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ترون چھابرا امریکی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹ ، آکسفورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ لا اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔

بائیڈن ہیرس کے این ایس سی میں شامل دیگر اضافی اراکین میں یونس ابراہم، چیف آف اسٹاف اور ایگزیکٹو سکریٹری ساشا بیکر، سینئر ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجک پلاننگ، اریانا بیرنگاؤ ، سینئر مشیر برائے قومی سلامتی، شراکت کے سینئر ڈائرکٹر اور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ این ایس سی کا بنیادی کردار صدر کو قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیوں کے بارے میں مشورے اور ان کی مدد کرنا ہے اور ان پالیسیوں کو سرکاری ایجنسیوں میں ہم آہنگ کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.