ETV Bharat / international

برازیل: جہاز حادثے میں دو ہلاک، 16 لاپتہ

حکام نے بتایا کہ 'جہاز کی 242 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت تھی اور وہ مسافر اور مال دونوں کو لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔'

2 dead, 16 missing in shipwreck in northern Brazil
برازیل: جہاز حادثے میں دو ہلاک، 16 لاپتہ
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 5:33 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:01 AM IST

برازیل میں ایک جہاز چٹان سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 16 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ہفتے کے روز جہاز حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے کے وقت جہاز میں تقریباً 60 سے 70 افراد سوار تھے۔ یہ اَمپا صوبے سے ایمیزون دریا عبور کر کے پڑوسی صوبے کو جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کی 242 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت تھی اور وہ مسافر اور مال دونوں کو لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ جہاز طوفان اور تیز ہواؤں کی وجہ سے چٹان سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوا ہوگا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.