ETV Bharat / international

میکسیکو: تصادم میں 19 افراد ہلاک

یہ تصادم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے کچھ دن بعد پیش آیاہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ میکسکن کارٹیل کو غیرملکی دہشت گرد کے طور پر نامزد کریں گے ۔

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 8:29 AM IST

میکسیکو: تصادم میں 19 کی موت
میکسیکو: تصادم میں 19 کی موت

شمالی مشرقی میکسیکو میں ٹیکسس بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز اور ڈرگ کارٹیل کےمشتبہ ارکان کے مابین تصادم میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوہویلا کی ریاستی حکومت نے بتایا کہ شروعات میں اس تصادم میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی تھی۔

کوہویلا کے گورنر میگویل اینجیل ریکیولمئے نے سی این این کو دیئے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ اس تصادم میں چار پولیس افسران، دو شہری سمیت 13 ڈرگ ڈیلر کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی سرحد کے ایگل پاس ٹیکسس سے تقریبا 64 کلومیٹر میں واقع ویلا یونین شہر میں سکیورٹی فورسز اور ڈرگ کارٹیل کے مشتبہ ارکان کے مابین یہ فائرنگ شروع ہوئی، جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

گورنر نے بتایا کہ حکام نے پولیس اہلکاروں کی مستعدی سے بدمعاشوں کے 14 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جرائم پیشہ عناصر طویل مدت سے کوہویلا ریاست میں دراندازی کرنے کی کوشش کرچکےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ گروپ خاص طور پر کارٹیل ڈیل نوریسٹے ہر روز کسی نہ کسی موقع پر کوہویلا ریاست میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن آج وہ زبردستی اپنے دستے کے ساتھ داخل ہوگئے اور ایسا واقعہ طویل عرصے کے بعد دیکھنےکو ملا ہے۔
گورنر نے کہا کہ ہم ایسے جرائم پسند عناصر کو اس علاقے میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے کچھ دن بعد پیش آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ میکسکن کارٹیل کو غیرملکی دہشت گرد کے طور پر نامزد کریں گے لیکن میکسیکو حکومت نے اس پیش کش سے انکار کردیا ہے۔

گذشتہ ماہ شمالی میکسیکو میں نو امریکی ایمرون کی ہلاکت کے بعد ٹرمپ نے میکسیکو کو ڈرگ کارٹیلوں کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے مدد کی پیش کش تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.