میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پیوبلا شہر کو میکسیکو سٹی سے ملانے والے ہائی وے پر ایک ٹرک بے قابو ہوکر کاروں سے ٹکرا گیا جس کے سبب 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
فیڈرل ہائی وے اتھارٹی نے اس حادثہ کی اطلاع دی ہے۔
مزید پڑھیں:رامبن: سڑک حادثہ میں کار ڈرائیور کی موت
اس ضمن میں اعلیٰ حکام نے بتایا کہ حادثہ ہفتہ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک ہائی وے پر ٹول بوتھ پر کھڑی کاروں سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں 19 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
یو این آئی