وزارت صحت کے آربو وائرس کے سربراہ گستاوو اُربینا نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ڈینگوں کی زد میں آکر تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس مرض سے چولوما، سین مینوئل، پمنٹا، ویلا نوئیوا، سین فرانسسکو ڈی یوجووا اور اوماؤ شہر سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
اُربینا نے کہا کہ ملک میں چکن گونیا کے 47 معاملے اور زیکا کے 39 معاملے سامنے آئے ہیں۔
واضع رہے کہ ہونڈوراس میں سال 2018 میں ڈینگو کے 9114 معاملے سامنے آئے تھے جو سال 2017 کے مقابلے 3897 زیادہ ہیں۔