سان لوئس پوٹوسی کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گاڑیوں میں 10 مرد اور دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
سان لوئس پوٹوسی کی حکومت کے جنرل سکریٹری الیجینڈرولیل نے زاکا ٹیکا میں حریف جرائم پیشہ گروہوں کے منشیات کے اسمگلروں پر یہ اس قتل و غارت گری کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان چھ دیگر افراد کی لاشیں بھی سرحدی علاقے سے ملی ہیں۔