شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دس مرد ہلاک اور ایک خاتون سمیت دو لڑکے زخمی ہوئے ہیں۔
جلیسکو ریاست میں استغاثہ نے بتایا کہ پولیس نے گولیوں لگی 10 لاشیں ایک گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر برآمد ہوئی ہیں۔ اس علاوہ ایک زخمی لڑکا گھر کے اندر سے ملا ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک لڑکا مقامی ہسپتال کے پاس سے زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔
استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ایس یو وی کار میں سفر کے دوران کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاشقجی قتل معاملہ: عرب اتحاد نے امریکی رپورٹ مسترد کردی
خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ریاست کے دارالحکومت گواڈالاجارا کے نواح میں پولیس کو 18 پلاسٹک کے تھیلے ملے تھے جس میں جسم کے اعضاء بھرے ہوئے تھے۔
گذشتہ برس نومبر میں جلیسکو حکام نے گواڈالاجارا کے بالکل باہر واقع ایل سالٹو قصبے میں ایک خفیہ قبر سے 113 لاشیں اور اضافی انسانی باقیات برآمد کیں تھیں۔ سنہ 2020 میں اس قصبے میں کل 189 لاشیں ملی تھیں۔