امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 57 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 229 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 57 لاکھ 38 ہزار 56 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 32 ہزار 887 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔
نیو جرسی میں اب تک 15 ہزار 946 افراد وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں 12 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ٹیکساس میں اب تک 11 ہزار 739 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ۔19 نے 10 ہزار 397 لوگوں جانیں گنوا دی ہیں۔
اس کے علاوہ، میساچوسیٹس میں تقریبا نو ہزارد ، ایلی نوائے میں آٹھ ہزار اور پنسلوینیا میں سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔