عالمی وبا کورونا وائرس دن بدن تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں کم از کم 188 ممالک کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔ اس وائرس سے اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 47 ہزار 910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کووڈ-19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت چھٹے مقام پر ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار 931 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 6 لاکھ 47 ہزار 910 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 33 ہزار 825 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 46 ہزار 934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 24 لاکھ 19 ہزار 91 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 87 ہزار 4 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 931 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار 453 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 17 ہزار 568 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 32 ہزار 771 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں کورونا کیسز 14 لاکھ سے تجاوز
کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں روس چوتھے مقام پر ہے اوریہاں 8 لاکھ 11 ہزار 73 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 13 ہزار 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کا قہر بدستور بڑھتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے۔
یہاں اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 433 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،749 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں کورونا سے 3 لاکھ 90 ہزار 516 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 43،680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 961 ہوگئی ہے اور 17،843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب آٹھویں مقام پر ہے۔ اب تک یہاں 3 لاکھ 45 ہزار 790 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 9،112 ہو گئی ہے۔
برطانیہ انفیکشن کے معاملے میں نویں مقام پر ہے۔ اب تک 3 لاکھ 01 ہزار 20 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45،837 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 172 ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے 15،700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5،822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 421 ہو گئی ہے جبکہ 28،432 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران سعودی عرب میں 2 لاکھ 66 ہزار 941 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،733 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اورنگ آباد میں کورونا کے 66 نئے معاملے درج
یوروپی ملک اٹلی میں 2 لاکھ 46 ہزار 118 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،107 افراد لقمہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولمبیا میں 2 لاکھ 40 ہزار 795 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 8،269 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 100 ہو گئی ہے اور 5،613 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں 2 لاکھ 23 ہزار 453 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2،928 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 801 ہو گئی ہے اور 30،195 افراد لقمہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 2 لاکھ 6 ہزار 667 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،124 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9،821، کینیڈا میں 8،934، نیدرلینڈ میں 6،159، سویڈن میں 5،515 ، ایکواڈور میں 5،515، چین میں 4،652، مصر میں 4،652، عراق میں 4،602، ارجنٹائن میں 2،983، رومانیہ میں 2،187، سوئٹزرلینڈ میں 1،977، فلپائن میں 1،932، آئرلینڈ میں 1،764، گوئٹے مالا میں 1،734، پرتگال میں1717، پولینڈ میں 1،671، یوکرین میں 1،671، پاناما میں 1،294، کرغزستان میں 1،277 اور افغانستان 1،259 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔