ETV Bharat / international

گنی میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ کیا ہے؟ - الفا کونڈے

سیلو ڈیلین ڈیالو کے فتح کے دعوے کے بعد ان کے حامی اور گنی موجودہ صدر الفا کونڈے کے حامی مشتعل ہو گئے۔ اس تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت سمیت سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 6:02 PM IST

مغربی افریقی ملک گنی کے دارالحکومت کوناکری میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھی، جب یہاں صدارتی انتخابات کے نتائج کا جزوی اعلان ہوا۔

ویڈیو

حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار سیلو ڈیلین ڈیالو کے حامی سڑکوں پر اتر آئے اور سکیوریٹی ارکان پر پتھر بازی کرنے لگے۔

اس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے حزب اختلاف کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ تشدد کی نوعیت اس قدر بھیانک ہو گئی کہ 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیلو ڈیلین ڈیالو بدھ کی رات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر کر انہیں اغوا کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پیارے ہم وطنوں، مجھے آپ پر اعتماد ہے کہ فتح تک لڑائی جاری رکھیں گے۔ اس دوران میں ایک قیدی ہوں اور آپ کو گھر سے ایک پیغام بھیج رہا ہوں۔ یقینا (جہاں میں ہوں) اغوا شدہ ہوں۔ سکیورٹی فورسز نے تمام خارجی دروازے بند کر دیے ہیں۔ نہ کوئی میرے گھر میں داخل ہو سکتا اور نہ ہی یہاں سے باہر نکل سکتا ہے۔گنی کے صدر الفا کونڈے کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے اور یہ میری آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اور کچھ اتحادیوں کی تعداد کے مطابق 53 فیصد ووٹ الفا کونڈے کو نہیں بلکہ ان کو ملے تھے۔

انتخابی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے تمام بیلٹ جمع کرنے اور شمار کرنے میں ہفتے کے آخر تک کا وقت لگ سکتا ہے، لیکن حزب اختلاف کے امیدوار سیلو ڈیلین ڈیالو نے پہلے ہی اعداد و شمار سے قطع نظر انتخابات میں خود کو فاتح قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.