ETV Bharat / international

نائیجیریا : سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک، تین زخمی - Six killed in nigeria

نائیجیریا میں اوور لوڈنگ، خراب سڑکیں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث اکثر سڑک حادثات ہوتے ہیں۔

نائیجیریا : سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک، تین زخمی
Six killed, three injured in road accident in Nigeria
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:07 PM IST

جنوبی نائیجیریا کے شہر اینوگو میں پانی کے ٹینکر اور تھری وہیلر کی ٹکرمیں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے ترجمان ڈینیئل ندوکوے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اسٹیئرنگ پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹینکر تین پہیوں والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بوکو حرام نے اغوا کردہ بچوں کا جاری کیا فوٹیج

ترجمان کے مطابق نائیجیریا میں اوور لوڈنگ، خراب سڑکیں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ اکثردردناک اور تکلیف دہ سڑک حادثات کا باعث بنتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.