ETV Bharat / international

Nigeria Mosque Attack: نائجیریا میں مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک - مسلح افراد کا مسجد پر حملہ

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمالی خطے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ Nigeria Mosque Attack کر کے نو عبادت گزاروں کو ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کرلیا ہے۔

several killed in Nigeria mosque attack
نائجیریا میں مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:59 PM IST

مقامی پولیس کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست نائجر کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے ایک گروپ کے مسجد پر حملے Nigeria Mosque Attack میں نو افراد ہلاک اور تقریباً 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

ریاست کے پولیس چیف نے ریاست کے دارالحکومت مینا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ متاثرہ افراد بدھ کے روز نائجر کے مقامی حکومتی علاقے ماشیگو کے بائرے گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے جب مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

مقامی حکام کے مطابق بندوق بردار موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر گاؤں کی طرف آئے اور سیدھے مسجد کی طرف بڑھے جہاں انہوں نے نمازیوں پر دہشت پھیلا دی۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ایک سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کو علاقے میں سیکورٹی بڑھانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں کم عمری کی شادی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ: رپورٹ

پولیس چیف نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کے محرکات کا پتہ لگانے اور انہیں پکڑنے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے ایک بنیادی سیکورٹی خطرہ رہے ہیں، جو حالیہ مہینوں میں ہلاکتوں اور اغوا کے واقعات کا باعث بنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نائجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.