صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔
اس حملے کے لئے شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں سرگرم الشباب صومالیہ میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔ یہ تنظیم صومالیہ میں شرعی قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔
(یو این آئی)
صومالیہ: بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک - دھماکے میں 17 افراد ہلاک
اس حملے کے لئے شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے