ETV Bharat / international

S African President Tests Positive for COVID: جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کورونا سے متاثر، پی ایم مودی نے جلد صحت یابی کی دعا کی - جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کورونا وائرس سے متاثر S African President tests positive for COVID ہو گئے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے جنوبی افریقی صدر کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

South African President
جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 4:17 PM IST

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفاوسا نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ اس مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

اتوار کو صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے صدر سیرل رامافوسا بروز اتوار 12 دسمبر 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر S African President tests positive for COVID پائے گئے۔ ان میں کووڈ-19 کی ہلکی علامات ہیں، جن کا وہ علاج کر ارہے ہیں‘‘۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کو کووڈ سے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "میرے دوست، صدر سیرل رامافوسا آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔"

courtesy tweeter
بشکریہ نریندر مودی ٹویٹر

صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رامافوسا نے اتوار کو سابق نائب صدر ایف ڈبلیو ڈی کلرک کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد طبیعت ناساز محسوس کی۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے باوجود صدر کی حالت ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

World Health Organization on omicron: ڈبلیو ایچ او نے جنوبی افریقہ پر پابندی لگانے پر ناراضگی ظاہر کی

Covid Omicron Variant: جنوبی افریقہ کو اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مزید فنڈ کی ضرورت

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مکمل طور پر ویکیسینیٹیڈ ہیں اور کیپ ٹاؤن میں آئیسو لیشن میں ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے کے لیے تمام ذمہ داریاں نائب صدر ڈیوڈ مبوزا کو سونپ دی ہیں۔

صدر نے مغربی افریقی ریاستوں بشمول نائیجیریا، کوٹ ڈی آئیوری، گھانا اور سینیگال کا اپنا دورہ بھی مکمل کیا۔ ایوان صدر نے کہا کہ ان کا اور جنوبی افریقی وفد کا کوویڈ 19 کے لیے تمام ممالک میں ٹیسٹ کیا گیا۔

8 دسمبر کو جوہانسبرگ واپسی پر رامافوسا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا۔ صدر نے کہا کہ ان کا اپنا انفیکشن ملک کے تمام لوگوں کے لیے احتیاط کے طور پر کام کرتا ہے اور انھوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.