ETV Bharat / international

جنوبی سوڈان میں طیارہ حادثہ، 17 افراد ہلاک - ساؤتھ ویسٹ ایوی ایشن

جنوبی سوڈان میں سنیچر کو جوبا ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد مال بردار جہاز کے حادثے کا شکار ہونے سے کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:57 PM IST

نیل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جوزف میوم نے بتایا کہ ایک مسافر جو واقعہ میں بچ گئے ہیں اور سنگین طور سے زخمی ہیں انہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

میوم نے بتایاکہ ’’جہاز کے ملبے میں سے ایک شخص کو بچایا گیا ہے اور اسے فوری طور سے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ہم نے پندرہ لوگوں اور عملہ کے دو اراکین سمیت سترہ لوگوں کی گنتی کی تھی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ ویسٹ ایوی ایشن کا مال بردار جہاز جوبا میں ہوائی ریفرینڈم رہائشی علاقے کے پاس سے پرواز کرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ جہاز ابھی بھی جل رہا تھا۔

جوبا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائرکٹر کورکوئیل نے جہاز کے نو بجے حادثے کے شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایک تنظیم کے ملازموں کی تنخواہ دینے کے لئے جہاز اویل اور واؤ کے راستے پر پرواز کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کی جانچ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.