ETV Bharat / international

یوگنڈا میں 800 افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر نقلی دوا دی گئی - etv bharat urdu

اس سازش میں ایک ڈاکٹر سمیت متعدد مشتبہ افراد شامل تھے، جو ابھی تک مفرور ہیں۔

covid 19 vaccine shots
covid 19 vaccine shots
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 5:17 PM IST

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں 800 سے زائد افراد کو نقلی دوا سے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا اور کچھ مریضوں کی اس وبا کی دوسری لہر میں موت ہوگئی۔

مقامی اخبار’ڈیلی مانیٹر‘ نے محکمہ صحت کے نگرانی شعبہ کے حوالے سے بدھ کے روز اس دھوکہ کو بے نقاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 مئی سے 17 جون تک ملک کے دارالحکومت کمپالا میں نقلی ویکسین لگائی گئی۔

اس سازش میں ایک ڈاکٹر سمیت متعدد مشتبہ افراد شامل تھے، جو ابھی تک مفرور ہیں۔ زیادہ تر امکان ہے کہ انہوں نے شیشیوں میں پانی ڈالا، اور پھر لوگوں اور کمپنیوں کو فروخت کردیا۔

اسٹیٹ ہیلتھ مانیٹرنگ اتھارٹی کے سربراہ ویلن نمارا نے کہا کہ ’’اس ویکسین کے لیبل کی اشیا یا تو کہیں سے چرانے یا کمپالا کے ناصر روڈ میں تیار کئے جانے کا شبہ ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

دریں اثنا پولیس نے مبینہ طور پر کمپالا میں جعلی ویکسین سنٹر پر چھاپہ مارا ہے اور جعل سازی کے منصوبوں میں ملوث دو نرسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے افسران نے جعلی ادویات کے خلاف ٹیکے لگائے گئے لوگوں کی فہرست اور ان کے ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ کی تعداد بھی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.