مشتبہ اوروما لبریشن آرمی (او ایل اے) کے باغیوں نے مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کی اورومیا علاقائی ریاست میں حملہ کر کے 15 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ریاستی میڈیا تنظیم فنا براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ایف بی سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ایف بی سی کی رپورٹ کے مطابق او ایل اے کے حملے میں ہارو شہر میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور927 گھروں کو تبا ہ کر دیا گیا۔
ایک عہدیدار نے ایف بی سی کو بتایا کہ علاقائی انتظامیہ نے علاقے میں اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کی ہے۔ فورس بے گھر افراد کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
او ایل اے سابق باغی گروہ اوروما لبریشن فرنٹ کا ایک الگ ہوا دھڑا ہے۔ یہ ایک اپوزیشن پارٹی ہے جو نسلی اوروما کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔ ایتھوپیا کی آبادی میں یہ برادری تقریباً 35 فیصد ہے۔
(یو این آئی)