ETV Bharat / international

نائجر کے سابق صدر ممادؤ ٹنڈجا کا انتقال - نائجر کی موجودہ صدر اسوفو ماہاماڈو

نائجر کی موجودہ صدر اسوفو ماہاماڈو نے کہا ہے کہ 'سابق صدر کا انتقال پوری نائجری قوم کا نقصان ہے۔ جمہوریہ نائجر کی ترقی کے لیے انھوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہے'۔

Niger's former President Mamadou Tandja dies at 82
نائجر کے سابق صدر ممادؤ ٹنڈجا کا انتقال
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:19 PM IST

مغربی افریقی ملک نائجر کے سابق صدر ممادؤ ٹنڈجا کا 82 برس میں بدھ کو انتقال ہوگیا۔

نائجر کے صدر اسوفو ماہاماڈو نے تصدیق کی کہ 'نائجر کے سابق صدر ممادؤ ٹنڈجا کا انتقال 82 برس کی عمر میں نیامی کے دارالحکومت میں ہوا'۔

صدر اسوفو ماہاماڈو نے کہا ہے کہ 'سابق صدر کا انتقال پوری نائجری قوم کا نقصان ہے۔ جمہوریہ نائجر کی ترقی کے لیے انھوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہے'۔

Niger's former President Mamadou Tandja dies at 82
بہ شکریہ ٹوئٹر

انھوں نے کہا ہے کہ 'ان کے غمزدہ کنبہ اور نائیجریائی عوام سے میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کی روح کو سکون پہنچے'۔

حکومت نے موت کی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ٹنڈجا نے 1999 کے بعد سے مسلسل دو صدارتی عہدوں پر فائز رہے، اس سے قبل انہیں فروری 2010 میں فوجی بغاوت میں برطرف کیا گیا تھا، جب انہوں نے اپنے عہدے سے بالاتر رہنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی تھی۔

ملک کے عام انتخابات 27 دسمبر 2020 کو شیڈول ہونے سے ایک ماہ قبل ٹنڈجا کا انتقال ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.