نائجیریا کے شمال مغربی علاقے کے ایک گاؤں میں حال ہی میں بندوق برداروں نے حملہ کیا، جنہیں بعد میں نائجیریا کے فوجیوں نے ہلاک کردیا۔ فوجی احکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز شمالی صوبے کے کٹاسینا میں مامرا جگفروا گاؤں میں کئی بندوق برداروں نے حملہ کر دیا۔
فوجی حکام کا خیال ہے کہ 'یہ تمام بندوق بردار ڈاکو ہیں۔ نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں بندوق برداروں یا ڈاکوؤں کا خاتمہ کرنے کے لیے کئی فوجی آپریشن چل رہے ہیں۔
ملک کے شمال مغربی علاقے میں ڈاکے، اغوا اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔