ETV Bharat / international

نائیجر: مہلک حملوں کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان - Nigerian soldiers

مالی کی سرحد کے قریب مغربی نائجر کے دو گاؤں پر خونی حملوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے 100 سے زیادہ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

نائجر: مہلک حملوں کے بعد تین دن سوگ کا اعلان

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:20 AM IST

Updated : Jan 5, 2021, 9:08 AM IST

ملک کے وزیر داخلہ الکچے الہدا نے 100 سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت پر تین دن سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان دو گاؤں اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی اور سلامتی انتظامات کو اور بھی سخت کردیا گیا ہے۔

مغربی افریقی ملک نائجر کے وزیر داخلہ الکچے الہدا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مالی کی سرحد کے قریب واقع ٹی چاموبنگو اور زروم داریے گاؤں میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں صحیح تعداد کی وضاحت کے بغیر کم از کم 100 شہری ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور مالی سے آئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ ایک اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مزید 30 افراد زروم داریے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تشدد اس دن ہوا جب نائجر نے صدارتی انتخاب کے پہلے دور کے نتائج کا اعلان کیا۔

انہوں نے نائیجیرین پارٹی برائے جمہوریت اور سوشلزم کے سابق وزیر داخلہ محمد بازوم پر 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری ثابت کی۔ بازوم کو اب 20 فروری کو ہونے والے انتخابات میں سابق صدر عثمانی کا سامنا کرنا پڑے گا، جنہوں نے 17 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

عثمانی نائجر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب ہوئے صدر تھے جبکہ انہیں سنہ 1996 کی بغاوت میں معزول کیا گیا تھا۔ بازوم سبکدوش ہونے والے صدر محمدادو اسوفو کے اتحادی ہیں جو دو عہدوں کے بعد استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وہ علاقہ جہاں منگل کے روز حملے ہوئے تھے، منگاسے ایک بہت وسیع اور غیر مستحکم علاقہ تلبیری میں واقع ہے جہاں نائجر، مالی اور برکینا فاسو کی سرحدیں مل جاتی ہیں۔

القاعدہ اور داعش (آئی ایس آئی ایس) کے مسلح گروپ سے وابستہ جنگجوؤں نے حالیہ برسوں میں ہزاروں علاقائی اور غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود مغربی افریقہ کے ساحل کے علاقے میں حملے تیزی سے بڑھائے ہیں۔

اس تشدد نے مالی اور برکینا فاسو کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، لیکن مغربی نائجر میں بھی تشدد پھیل گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، سنہ 2019 میں مسلح گروہوں سے منسلک تشدد میں تین اقوام کے کم از کم 4 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں بھی 21 دسمبر کو تلبیری میں ایک حملہ میں 7 نائجیریائی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ گذشتہ ماہ نائیجیریا کی سرحد پر جنوب مشرقی علاقے ڈفا میں 34 شہریوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jan 5, 2021, 9:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.