غیر قانونی امیگریشن کنٹرول محکمہ نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 'مصر کے 194 تارکین وطن کو ان کے ملک بھیج دیا گیا ہے۔'
انٹر نیشنل امیگریشن آرگنائزیشن نے حال ہی میں بتایا تھا کہ لیبیا میں 650000 سے زیادہ غیر قانونی غیر تارکین وطن ہیں جن میں سے خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 6000 تارکین وطن کو حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ 2011 میں معمر قذافی کی موت کے بعد سے عدم تحفظ و عدم استحکام سے دو چار لیبیا میں افریقی ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی تارکین یہاں پہنچتے ہیں۔ لیبیا میں ہزاروں افراد کوسمندر میں ڈوبنے سے بچائے گئے اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن سے بھرے پڑے ہیں۔