افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں دو روزہ پرتشدد احتجاجی مظاہرہ کے دوران تین افراد کی موت ہوگئی اور کم از کم 74 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی اسپتال کے حکام نے بتایا کہ تشدد میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ احتجاجی مظاہرہ کے سبب املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ مظاہرین نے نیشنل اسمبلی میں لوٹ پاٹ کی۔
مظاہرہ کے منتظم ایم 5-آرایف پی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کو کم از کم چھ لیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔
مالی کے صدر ابراہیم باوبکر کیتا نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تشدد پر افسوس ظاہر کیا تھا اور مظاہرین کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی خواہش دہرائی تھی۔
مسٹر کیتا نے ملک میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے متعدد تجاویز رکھی جنہیں مظاہرین نےمسترد کردیا اور ملک میں ایک وزیراعظم کی تقرری اور صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔