لیبیا کی نیشنل ایکورڈ حکومت (جی این اے) کے وزیر اعظم فیاض سراج نے ملک کے مغربی حصے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران وزیر داخلہ فتی باشاگھا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ جی این اے نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ باشاگھا کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جاتا ہے۔ جی این اے نے کہا کہ مسٹر باشاگھا کو جلسوں پر ان کے تبصرے اور مظاہروں کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریپبلیکن نیشنل کنونشن اور ٹرمپ کی تقریر کا خلاصہ
نائب وزیر داخلہ خالد احمد مجین کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ موجودہ حکومت کے استعفے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے طرابلس اور دیگر شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔